چیف الیکشن کمشنر

سب ہمارے دوست ہیں،بلاخوف فیصلے کریں گے-چیف الیکشن کمشنر

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سب ہمارے دوست ہیں، نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔فیصلوں سے کوئی ناراض یا راضی ہوتا ہے یہ ان کا مسئلہ ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر تیزی سے کام جاری ہے، مردم شماری سے متعلق الیکشن کمیشن کا مؤقف واضح تھا کہ مردم شماری سرکاری طور پر شائع ہونے سے قبل حلقہ بندیاں نہیں کی جا سکتیں۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا

سکندر سلطان راجہ کہا کہ 2018 کے انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے خصوصی آئینی ترمیم لائی گئی تھی، حکومت ڈیجیٹل مردم شماری کرانا چاہتی ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج دسمبر 2022 تک ملے تو بروقت حلقہ بندیاں ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج تاخیر کا شکار ہوئے تو 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں پر انتخاب ہوگا، اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا کیس سابق ڈپٹی سپیکر نے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا۔