احتجاج کے لیے درخواست دائر

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کروں گا- عمران خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں لانگ مارچ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو احتجاج کیلئے اجازت کا حکم دیا جائے، گرفتاریاں نہ کی جائیں، تشدد اور طاقت کا استعمال روکنے کیلئے کہا جائے۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ آج سپریم کورٹ میں ہمارا کیس لگا ہے۔ ہم سپریم کورٹ سے پوری پروٹیکشن حاصل کرنا چاہ رہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے اور سپریم کورٹ سے رولنگ لینے کے بعد میں اگلا اعلان کروں گا۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ