مہوش حیات نے مداحوں کو بڑی خبر سنا دی

فلمسٹار مہوش حیات نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم لندن نہیں جائوں گا کی ڈبنگ مکمل کرلی ہے۔مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام پر ڈبنگ سٹوڈیو سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، اپنی اگلی فلم لندن نہیں جائوں گا کی ڈبنگ مکمل کرلی۔ آپ سب سے جلد ہی سینما گھروں میں ملیں گے! انشااللہ۔

یہ فلم ان کی پچھلی فلم پنجاب نہیں جائوں گی کا سیکوئل ہے۔فلم میں مہوش حیات کے مقابل ہمایوں سعید مرکزی کردار میں ہیں۔ جب کہ اداکارہ کبری خان اور صبا فیصل فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن
مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

فلم کو مشہور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے اور اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں۔فلم کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے کا امکان ہے۔