پی ٹی آئی کا 25 مئی کا لانگ مارچ

پی ٹی آئی کا 25 مئی کا لانگ مارچ : سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

ویب ڈیسک: بدھ کو جاری کیے گئے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ آئین کے مطابق پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔فیصلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کو مایوسی ہوئی کہ عدالتی فیصلے کا احترام نہیں کیا گیا، رپورٹ دی جائے کہ کتنے مظاہرین ریڈزون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے؟ عدالت نے کاروائی کیلئے ڈی جی آئی ایس آئی ودیگر اعلیٰ حکام سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگلنگ ناکام، بھاری اسلحہ برآمد

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ پی ٹی آئی چیئر مین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا کافی مواد موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا، پلوشہ خان

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا، لانگ مارچ کے ختم ہونے کے بعد تمام شاہراوں کو کھول دیا گیا، آزادانہ نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں، درخواست دائر کرنے کا مقصد پورا ہو چکا ، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو نمٹایا جاتا ہے۔