پنجاب کابینہ نے خیبرپختونخوا کو گندم دینے کی منظوری

پنجاب کابینہ نے خیبرپختونخوا کو گندم دینے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدرات ہونے والے صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں عوامی سہولت اورپبلک کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے جس میںخیبرپختونخوا کو گندم دینے کی منظوری سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں 10کلو آٹا تھیلا 490 روپے میں فروخت کرنے کے فیصلے کی توثیق اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے بورڈ کے قیام اور سستے آٹے کی فراہمی کیلئے 200ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی گئی، اجلاس میں گندم ریلیز پالیسی کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے

کابینہ نے پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن خریدنے کی بھی اجازت دیدی، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ معیشت ابتر ہے مایوسی کے ا س عالم میں عوام کو ریلیف دینا اور امید کی کرن بننا ہمارا اولین مقصد ہے۔قومی یکجہتی کے فروغ اور دیگر صوبوں سے بھائی چارے کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کو گندم دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب کو آگے لیکر جائیں گے۔ جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال کر کابینہ کی تشکیل میں بے پناہ تاخیر کی گئی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت