اغواء برائے تاوان

اغواء برائے تاوان اور لڑکیوں کے اغواء کی وارداتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک :پشاورمیں اغواء برائے تاوان اور لڑکیوں کو ورغلاء پھسلا کر اغواء کرنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا اور گزشتہ چندروز میں کئی لڑکیوں اور لڑکوں کو اغواء کرلیا گیا ہے ،بعض کیسز میں لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں، گزشتہ روز ہزارخوانی کی رہائشی لڑکی اور پشتہ خرہ سے ایک لڑکے کو تاوان کیلئے اغواء کرلیا گیا.

واقعا ت کے مطابق ہزارخوانی کے رہائشی عزیز خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی 4سالہ بیٹی مسماة(ت) اپنے ماموں کے گھر گئی تھی جہاں سے واپس اپنے گھر آنے کے دوران لاپتہ ہو گئی،اس نے معلومات کی تو پتہ چلا کہ تمنا کو نامعلوم افراد نے تاوان کی غرض سے اغواء کیا ہے جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا۔ادھر دانش آباد کے رہائشی قیمت گل نے تھانہ پشتہ خرہ پولیس کو بتایا کہ اس کا 12سالہ بیٹا عنایت اللہ گھر کے سامنے کھیل رہاتھا جہاں موٹرکارمیں مسلح افراد نے آکر اسے اغواء کر لیا، بعد میں اسے معلوم ہواکہ اسکے بیٹے کو مبارک شاہ ولد سخی جان سکنہ لکی مروت نے تاوان کیلئے اغواء کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط: چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےفل کورٹ اجلاس بلالیا
مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند

ادھرحسن گڑھی کی رہائشی لڑکی کو نشہ آورمشروب پلاکر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، 19 سالہ مسماة(ا)دختر نورنے پولیس کو بتایا کہ 3ماہ قبل اس کی عمیر ولد ارشد سکنہ حیات آباد کیساتھ دوستانہ تعلقات بنے تھے ،اس دوران اس نے مجھے مشروب میں نشہ دیکربے ہوش کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔بعد میں ملزم عمیر اسکے گھر آیا تو اس نے اپنے والدین کوآگاہ کیا اور اہلیان علاقہ کی مدد سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ، ملزم اب شادی کرنے سے انکاری ہے۔