بابر اعظم

ملتان کا گرم موسم کرکٹ کیلئے آئیڈیل نہیں،بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ معلوم ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان کی شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے ایک چیلنج ہو گی مگر میں سمجھتا ہوں کہ کھلاڑی اس گرمی میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے،

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز جڑواں شہروں میں سیاسی کشیدگی کے باعث ملتان منتقل کردی گئی ہے جہاں پر جون میں درجہ حرارت دن کے وقت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچتا ہے اس کے باوجود کے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچوں کا آغاز سہ پہر چار بجے ہوگا کھلاڑیوں کو گرم موسم سے لڑنا ہوگا، بابر اعظم کا ماننا ہے کہ ملتان کا موسم کسی طرح بھی کرکٹ کیلئے آئیڈیل نہیں ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو خود کو اس موسم کیلئے تیار کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف