برطانوی کرکٹر معین علی

برطانیہ کے مسلمان کرکٹر معین علی کو او بی ای ایوارڈ سے نواز دیا گیا

معروف مسلمان برطانوی کرکٹر معین علی کو ملکہ کی سالگرہ تقریبات کی خوشی میں ان کی کرکٹ میں بہترین خدمات کے اعتراف میں برطانیہ کے اعلیٰ ترین اعزاز آرڈر آف دی برٹش ایمپائر(او بی ای) ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے جس کے بعد معین خان توقع کر رہے ہیں کہ ٹیم کے نئے کوچ برینڈن میکلولم کے آنے سے ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بار پھر واپسی بھی ہوسکتی ہے،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

34 سالہ معین علی گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے انہوں نے 64 ٹیسٹ میچوں میں 195 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 28.29 کی اوسط سے 2914 ٹیسٹ رنز بھی سکور کئے جس میں پانچ سنچریاں بھی شامل ہیں، ایوارڈ ملنے کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں معین علی کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ دراصل میرے اور برطانیہ میں بسنے والی برٹش ایشین کمیونٹی کیلئے ایک اعزاز ہے ان کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کی مجھے بہت خوشی ہے اور میں اس کیلئے سب کا شکرگزار ہوں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا