ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز جون،جولائی اگست میں بنگلہ دیش، بھارت اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کریگا

ویسٹ انڈیزجون، جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش، بھارت اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کریگا، بھارت کی ٹیم ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی گی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ سولہ تا بیس جون تک انٹیگوا میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سینٹ لوئسیا میں چوبیس تا اٹھائیس جون تک ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جو جولائی کو ڈومنیشیا میں جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی یہاں پر ہی تین جولائی کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ گیانا میں سات جولائی کو کھیلا جائیگا، دونو ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے میچ گیانا میں دس ، تیرہ اور سولہ جولائی کو ہونگے۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان سیریز کا آغاز ٹرینیڈاڈ میں بائیس جولائی سے پہلے ون ڈے میچ سے ہوگا، دوسرا ون ڈے میچ بھی یہاں پر ہی چوبیس جبکہ تیسرا بھی ٹرینیڈاڈ میں ستائیس جولائی کو کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ انتیس جولائی کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائیگا، دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم اور دو اگست کو سینٹ کیٹکس میں ہوگا جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لوڈرہل میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز دس اگست سے جمیکا میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جمیکا میں بارہ اور چودہ اگست کو کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی میزبان بارباڈوس کریگا جو سترہ، انیس اور اکیس اگست کو کھیلے جائینگے۔