پشاور ہائیکورٹ :عمران خان کی رہداری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: (داود خان )پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی رہداری ضمانت منظور کرلی ۔ہائیکورٹ نے عمران خان کو 3 ہفتے کیلئے رہداری ضمانت دیدی ۔عمران خان کی جانب سے درخواست پر چیف جسٹس قیصر رشید نے سماعت کی۔سماعت کے دوران وکیل بابر اعون نے کہا کہ عمران خان کیخلاف 14 ایف آئی آرز درج ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی مفاد کیخلاف بیان سے کر لاتعلقی کا اظہار پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، عطا تارڑ

ہائیکورٹ نے عمران خان 50 ہزار روپے کا مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ تین ہفتوں کی ضمانت دیتے ہیں۔اگر پھر کوئی مسئلہ ہے، آپ پھر آسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ 25 جون تک ضمانتوں پر عملدرآمد ہوگا،چیف جسٹس نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب ہائیکورٹ کے احاطے میں کوئی خطاب نہ کرے،اس پر عمران خان نے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہ کہ بالکل ٹھیک ہے سر۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اصفہان پر اسرائیلی حملے کا بیان مسترد کر دیا