راکٹ لانچرز

کیا جرمنی یوکرین کو جدید راکٹ لانچرز اور دیگر اسلحہ دیگا؟

جرمنی نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو متعدد راکٹ لانچرز، جدید ایئر ڈیفنس سسٹم اور ایک ایسا راڈار ٹریکر فراہم کرے گا، جو فوجی آرٹلری کا پتہ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق کئی دنوں کی بحث کے بعد جرمن چانسلر اولاف شولس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برلن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یہ جنگ نہ جیتیں اور اسی لیے یوکرین کو جدید ترین لاکٹ لانچرز فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکے۔
یہ لانچرز دس تا چالیس کلومیٹر کے فاصلے تک اپنی ہدف کو انتہائی مہارت سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ قبل ازیں امریکا بھی یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم اور دیگر ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر قانون