مریم نواز

عمران خان بتائيں یہ 3 ٹکڑوں والا نظریہ انہیں کس نے دیا؟ مریم نواز

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’آج میں بڑے دکھی دل کے ساتھ آپ سے مخاطب ہوں۔ میں نے رات کو فتنہ خان کے بیانات سنے جس سے پوری قوم غصے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ہوئے، بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں لیکن آواز آئی پاکستان کھپے، عمران خان کو تو کسی نے کچھ کہا ہی نہیں اور یہ ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ جس اقتدار کے جانے پر عمران خان حواس کھو بیٹھا ہے وہ تو کبھی اس کا تھا ہی نہیں، ملک کے تین ٹکڑوں کی بات کرکے عمران خان نے پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں کی توہین کی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف