نیوٹرل

تاریخ معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے جارہا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں ہم نیوٹرل ہیں۔ عمران خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شانگلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےاسٹبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے آپ نیوٹرل ہیں، بسم اللہ آپ نیوٹرل ہوں لیکن اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ قوم جانتی ہے طاقت آپکے پاس ہے اور لوگ آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، تاریخ معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے جارہا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں نیوٹرل ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

عمران خان نے کہا کہ یہ ملک کو تباہی کی طرف لیکر جارہے ہیں، خوف ہے کہ دیوالیہ نہ نکل جائے، جب معاشرہ طاقتور کو نہیں پکڑ سکا وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں،یہ ملک کا دیوالیہ نکال رہے ہیں اپنے کرپشن اور نیب کیسز کو ختم کر رہے ہیں، پہلے مشرف نے ان کے کرپشن کیسز معاف کرکے این آراو دیا، اب یہ کیسز معاف کراکر پاکستان کے تمام اداروں کو تباہ کررہے ہیں، یہ پولیس کو تباہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی

سابق وزیراعظم نے کہا کہ طاقت آپکے پاس ہےپوری قوم سے کہتا ہوں پھر تیاری کریں، ہفتے کو دیر آرہا ہوں وہاں جلسے میں اگلا لائحہ عمل دوں گا اور جب اگلا لائحہ عمل دوں تو پھر آپ کو تیار ہونا ہے۔