جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

طاقتور مگر متنازع چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا دور تمام ،عہدے کا چارج چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت آج ختم ہو رہی ہے،چیئرمین نیب نے آج نیب افسران سے الوداعی ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔دوسری جانب نئے چئیرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر حکمران اتحاد میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یحییٰ السنوار کو محفوظ راستہ دینے کی تجویز اسرائیل نے کبھی نہیں دی، حماس

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ان کا دور احتساب کا ایک سنہرا دور تھا لیکن ملک کے بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ان کا چار سال آٹھ ماہ کا دور نیب کے متنازع ترین ادوار میں شمار ہوتا ہے جس میں سابق وزرائے اعظم، اساتذہ، بیوروکریٹس، میڈیا مالکان اور کاروباری شخصیات پر کیسز بنے اور متنازع گرفتاریاں ہوئیں جنہیں مخالفین کے خلاف سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کچلاک میں پولیس گاڑی بارودی مواد سے اڑا دی گئی، 2 اہلکار شہید