دوبہنوں کارشتہ مانگنے پرمقدمہ درج

ثالثی کی آڑمیں دوبہنوں کارشتہ مانگنے پرمقدمہ درج

ڈیر ہ اسماعیل خانٜ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خانگی تنازعہ کے ثالثی فیصلہ کی آڑ میں دو بہنوں کے رشتے کا مطالبہ کرنے پرباپ بیٹے سمیت 6افراد کیخلاف غگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ کینٹ میں ڈاکٹر طیبہ عالم نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے بھائی کی شادی ملزمان کی ہمشیرہ سے ہوئی تھی جس کو میرے بھائی نے طلاق دیدی تھی اور ثالثی فیصلہ12لاکھ روپے میں طے پایاتھا۔ گزشتہ روز ملزمان عبدالرحیم ، وقار عالم ، حافظ ابراہیم، فضل رحیم ، عثمان علی، احمد مجتبیٰ سلیم ہمارے دروازے پر آئے کہ ثالثی فیصلہ میں یہ بھی طے ہوا تھا کہ ہم انہیں طلاق کے بدلے میں نقد رقم کے ساتھ ساتھ اپنی دو بہنوں کا رشتہ بھی دیں گے، ملزمان نے ہمیں دو بہنوں کا رشتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے