پاکستان مقابلہ ویسٹ انڈیزسیریز

پاکستان مقابلہ ویسٹ انڈیزسیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچزکی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ ٹکٹیں بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔ شہریوں کی سہولت کے لیےفاطمہ ٹاؤن، گلگشت ٹاؤن اور کچہری چوک پر موجود موبائل وینز پر بھی ٹکٹیں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

الٰہی برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزسیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ پینل میں این بشپ، جیف ڈوجون، بازید خان، ثناء میر اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ زینب عباس بطوربراڈکاسٹ پرزینٹر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی براڈکاسٹ کوریج کے لیے 21 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ یہ میچز اسکائی یو کے (برطانیہ)، اسکائی این زیڈ (نیوزی لینڈ)، فاکس اسپورٹس (آسٹریلیا)، سپر اسپورٹس (سب سہارا افریقہ)، فلو اسپورٹس (کیریبین)، سونی (پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیاء) کے ذریعے دنیا بھر میں ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔