خیبرپختونخوا وبندوبستی اضلاع کے سالانہ ترقیاتی فنڈز 22-2021 کی تفصیلات جاری

ویب ڈیسک :محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے رواں مالی سال کے دوران مختلف شعبوں کیلئے مختص اور خرچ کئے گئے فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں ۔ بندوبستی اضلاع کے کل جاری کردہ اے ڈی پی کا 77فیصد حصہ خرچ کیاگیا ہے ، محکمہ خزانہ کے مطابق19 محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے165 ارب روپے مختص کیے گئے تھے،محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے 19 محکموں کو 156 ارب روپے جاری کیے ، جاری کردہ فنڈز میں سے 30 مئی تک 120ارب روپے خرچ کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی وثانوی تعلیم کیلیے 10ارب 87کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے ،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم اب تک 5 ارب 94کروڑ یعنی 59 فیصد بجٹ خرچ کرسکا ،شعبہ صحت کے لیے 16ارب 62کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے ،محکمہ صحت نے 12ارب روپے خرچ کرکے 71فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیا ہے،لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 21ارب 34کروڑ روپے مختص تھے ،محکمہ بلدیات نے جاری کردہ فنڈز کا 78 فیصد حصہ خرچ کرکے 18ارب 52کروڑ روپے استعمال کئے ہیں ،شعبہ صنعت کے لیے 1ارب 80کروڑ روپے مختص کیے گیے تھے ،صنعت کیلئے جاری 1ارب 73کروڑ میں سے 1ارب61کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔

مزید دیکھیں :   ضمنی الیکشن کےبعد وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب ہوگا