وزیرصحت تیمور سلیم جھگڑا آج صوبائی اسمبلی میں ریوینیو اتھارٹی بل پیش کرینگے

پشاور (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ خیبر پختونخوا ریوینیو اتھارٹی بل پیش کرینگے۔اس ایکٹ کے تحت ریونیواتھارٹی فنانس بل 2013 کی بجائے اپنے قوانین پر مستقل طور پر استوار ہوجائے گی ۔ سیلز ٹیکس آن سروسز بل بھی وزیر خزانہ اسمبلی میں پیش کرینگے ۔
تفصیلات کے مطابق اس بل کے تحت صوبہ وفاق کی بجائے اپنے صوبائی ایکٹ کے تحت سیلز ٹیکس جمع کریگا،فسکل ریسپانسبلٹی ڈیٹ مینجمنٹ ایکٹ بھی وزیر خزانہ کی جانب سے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، اس بل کے تحت صوبائی حکومت ایک خاس حد تک قرضے لینے کی پابند ہوگی ، وزیر صحت آج یونیورسل ہیلتھ کوریج بل بھی پیش کرینگے ، بل کے تحت صوبے کے شہریوں کو مفت علاج کی سہولت کا قانونی حق دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ اور نصیرت کیمپوں پر اسرائیلی بمباری، 56 سے زائد فلسطینی شہید