وزیر اعلی خیبر پختونخوا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا سرکاری اداروں میں پٹرولیم مصنوعات کے اخراجات پر 35 فیصد کٹ کا اعلان

پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہکے حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بڑا اقدام اٹھا لیا۔ وزیر اعلی نے تمام صوبائی محکموں اور اداروں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا۔ چیف سیکرٹری کو تمام سرکاری محکموں اور نیم اداروں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کٹ لگانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا

مراسلہ کے مطابق حالیہ دنوں پیٹرولیم قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے صوبائی حکومت کے مالی وسائل پر بوجھ بڑھ گیا ہے، اس بوجھ کو برداشت کرنے کے لئے سرکاری محکموں کے پی او ایل اخراجات میں کمی ضروری ہے.

اس سلسلے میں وزیر اعلی کے احکامات پر فوری عملدرآمد کے کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی کے ان احکامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں مانیٹرنگ کا موثر نظام بھی وضع کیا جائے، صوبائی حکومت پہلے ہی سے کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کفایت شعاری پالیسی کے تحت صوبائی حکومت اپنی اخراجات میں کمی کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سرکاری محکموں کی پی او ایل اخراجات میں کمی اسی کفایت شعاری پالیسی کی ایک اور کڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے