نیوٹرل ہونا اچھی بات ہے

نیوٹرل ہونا اچھی بات ہے لیکن ملکی سالمیت بھی ضروری ہے،عمران خان

بونیر:(مشرق نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ آج ملک کے نیوٹرل سے پوچھنا چاہتا ہوں، جب آپ نے نیوٹرل ہونے کا فیصلہ کیا تو بہت اچھی چیز ہیں، بتایا تھا سازش کا سن رہا ہوں اگر کامیاب ہو گئی تو ملک کو بڑا نقصان ہو گا، شوکت ترین سے کہا تھا انہیں ملکی معاملات بارے آگاہ کرو، اگر ملکی معیشت گرنا شروع ہو جائے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا ہے،

امریکا، سوویت یونین کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوجیں تھیں، سوویت یونین نیچے گیا تو ملک ٹوٹ گیا تھا، مجھ پرغداری کے مقدمات بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں، زرداری امریکیوں سے کہتا تھا مجھے فوج سے بچالو کیا وہ میرے خلاف مقدمہ کرے گا، سزا یافتہ نوازشریف مفرورکیا وہ فیصلہ کرے گا کہ میں غدارہوں؟یہ چاہتے ہیں عمران خان راستے سے ہٹ جائے،اب یہ سوچ رہے ہیں غداری کا مقدمہ کر کے مجھے راستے سے ہٹایا جائے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں روزانہ مہنگائی کا بڑا شور مچایا جاتا تھا، کانپیں ٹانگنے والے بلاول نے مہنگائی کے خلاف مارچ کیا تھا، کوئی کہتا تھا آٹا اور کوئی کہتا تھا گیس کی قیمت بڑھا دی ہے، اللہ کا حکم ہے سچ نہیں چھپ سکتا، پی ٹی آئی ساڑھے تین سال حکومت میں آٹے کی قیمت 326 روپے بڑھی، ان کے صرف دوماہ میں 422 روپے آٹے کی قیمت بڑھی ہے۔ پی ٹی آئی ساڑھے 3 سال حکومت میں گھی فی کلو 213 روپے بڑھی، ان کے دوماہ میں200 روپے فی کلو قیمت بڑھی، پی ٹی آئی ساڑھے تین سال حکومت میں پٹرول 56 روپے 90 پیسے بڑھا، ان کی حکومت میں دوماہ میں 60 روپے بڑھ گیا ہے، فضل الرحمان کی قیمت دوماہ میں60روپے بڑھی۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں انتہا کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ہماری حکومت نے ساڑھے تین سال میں فی یونٹ 6 روپے بڑھائی، انہوں نے دوماہ میں 10 روپے فی یونٹ بڑھادی ہے، آئی ایم ایف ہمیں بھی پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا کہتا تھا، ان میں اورہم میں فرق ان کی تمام جائیدادیں، بچے باہر ہیں، ان کا پاکستان میں کوئی سٹیک نہیں، ان لوگوں کوکوئی فرق نہیں پڑتا عوام مہنگائی کے سمندرمیں ڈوب جائیں گے، پٹرول جب60روپے بڑھے گا تو ہر چیزکی قیمت بڑھے گی۔ جب ہمیں آئی ایم ایف نے پٹرول، بجلی کی قیمت بڑھانے کا کہا تو ہم نے پٹرول کی قیمت کو 10 روپے کم کر کے عوام کو ریلیف دیا، ہماری حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر عوام کو بچایا، میرا جینا مرنا پاکستان ہے، باہرکوئی جائیداد نہیں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے، الیکشن کمیشن

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہا ہوں، تیاررہنا ہے کال دوں گا، جب تک زندہ ہیں حقیقی آزادی کے لیے لڑیں گے۔