امپورٹڈ تیل پر کیسے سبسڈی دی جاسکتی ہے

امپورٹڈ تیل پر کیسے سبسڈی دی جاسکتی ہے؟وزیراعظم شہبازشریف

گوادر:(مشرق نیوز) وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹ ہونے والی چیزوں پر کس طرح سبسڈی دی جاسکتی ہے؟ قیمتیں بڑھانے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں تھا،غریب لوگوں کو ہم نے 2 ہزارروپے سبسڈی دی ہے،

ہمارا دل غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، غریب عوام کو مزید ریلیف فراہم کریں گے، غریب عوام پرمزید بوجھ لادنا کسی ظلم اور زیادتی سے کم نہیں ہے، دل پر پتھر رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔اشرافیہ اپنے وسائل غریب عوام پر نچھاور کریں، مجھ سمیت تمام وزرا کو سادگی اختیارکرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز

ایسٹ بے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گوادرمیں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے، احسن اقبال تمام منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں، چین کے بھائیوں کو بہترسیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،

چین نے 3200 گھرانوں کو سولرپینل بھی مہیا کیے ہیں، گوادرمیں چین کی مدد سے ہسپتال بھی بنایا گیا ہے، یہاں پر کام کی رفتارابھی تسلی بخش نہیں ہے، تمام متعلقہ افسران فوری طور پر احسن اقبال کو ہرمنصوبے کی ٹائم لائن مقرر کریں، گوادر پورٹ کا شمار دنیا کے اہم ترین پورٹ میں ہوتا ہے،

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان

گوادرکے لیے ڈی سیلی نیشن پلانٹ فوری لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ایران سے اگر بجلی آئے گی تو بہت خوشی ہو گی، ایران سے بجلی لانے کا منصوبہ تاخیر کا شکار رہا، چین کی کمپنی نے گوادر کے 3200 گھرانوں کو سولرپینل عطیہ کیے۔