سرکاری افسران کی اسکروٹنی

سرکاری افسران کی اسکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کے سپرد

اسلام آباد:(مشرق نیوز) وزیراعظم نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا سٹیٹس دے دیا. افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی کے حوالے سے سکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو تفویض کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شیخ جنید آباد کا علاقہ کوڑا دان بن گیا، بچوں کا پارک بھی متاثر

افسران کی اہم اور عوام الناس سے متعلقہ عہدوں پر تعیناتی سے قبل آئی ایس آئی اسکریننگ رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس کاغیر قانونی ٹرائل عدالت کے سامنے رکھیں گے،بیرسٹر گوہر