یاسین ملک کی سزا کا معاملہ

پاکستان نے یاسین ملک کی سزا کا معاملہ عالمی سطح پر اُٹھادیا

اسلام آباد:(مشرق نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کیخلاف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا۔

وزیرخارجہ نے اپنے خط میں یاسین ملک کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دے دیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے خط میں کہا کہ یاسین ملک سے بھارتی جیلوں میں ناروا سلوک رکھ کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس

یاسین ملک کے خلاف بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش ہورہی ہے، بھارتی رویے کو اگر مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ یاسین ملک کو دوران حراست شہید کردیا جائے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے مطالبہ کیا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اقوام متحدہ بھارت پر زور دے کہ وہ بے بنیاد الزامات پر قید تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے۔