کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات

حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی تصدیق کردی

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات حکومتی سطح پر ہورہے ہیں۔

مذاکرات میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے۔افغان حکومت مذاکرات میں بطور سہولت کار کردار ادا کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات2021 میں شروع ہوئے تھے، مذاکرات کا دائرہ کار آئینی ہے۔ کمیٹی جو فیصلہ کرےگی اُس کی حتمی منظوری پارلیمان اور حکومت دےگی۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سیزفائر کےفیصلے کا حکومتی سطح پر خیرمقدم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے