بجلی اورپٹرول کے بعد گیس بھی45فیصدتک مہنگی

اسلام آبادٜآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرانے یکم جولائی سے گیس45فیصدتک مہنگی کرنے کااعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 45 فیصد اورسوئی سدرن کیلئے گیس 44فیصد مہنگی کی ہے۔ اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جمعرات کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا یوں 7 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی 60 روپے فی لیٹر قیمت بڑھائی گئی۔اس کے علاوہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نےبجلی کے بنیادی ٹیرف پر7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج