خیبرپختونخواکے یوٹیلٹی سٹورزپرگھی اور چینی ختم

پشاور: خیبرپختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور چینی ختم ہوگئی، صوبے کے 700 سے زائدیوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اورچینی کی سپلائی 10 روز سے بند ہے۔ سبسڈائز نرخوں پر ملنے والے گھی کا اسٹاک خیبرپختونخوامیں نہیں پہنچ سکا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق انتظامیہ کو اسٹاک ختم ہونے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، نئی خریداری ہونے تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور چینی دستیاب نہیں ہو گی جبکہ آئندہ دو روز کے بعد صوبے کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا اسٹاک بھی ختم ہو جائے گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سٹاک ختم ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک