کرایوں میں100فیصد اضافہ

ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں100فیصد اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بین الاضلاعی کرایوں میں دوبارہ 25فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ اندروں شہر چلنے گاڑیوں نے کرایوں میں100فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔

ائر لائنز اور ریلویز نے بھی اپنے کرایوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پشاور میں اے سی اور نان اے سی ، بین الاضلاعی ، بین الصوبائی روٹس کے کرایوں میں اضافہ جمعہ کے روز سے کردیا گیا ہے ، اندرون شہر پشاور میں بڈھ بیر ، جمرود ، شینواری سرائے ، دلہ زاک روڈ ، چارسدہ روڈ ، جی ٹی روڈ پر چلنے والی مسافر گاڑیوں نے فی سٹاپ دس روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

پشاور ،چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، ہری پور ، ابیٹ آباد ، لکی مروت ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کرک ، کوہاٹ ، صوابی ، سمیت دیگر شہروں کو چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں اے سی اور نان اے سی کے تناسب سے بیس روپے سے تیس روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ بین الاضلاعی روٹس کے کرایوں میں پچیس فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے پشاور سے لاہور ، روالپنڈی ، کراچی کے لئے کرایوں میں اضافہ دوبارہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس