hajj

وفاق نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی حج معاونین کی فہرست مسترد کر دی

ویب ڈیسک: وفاقی وزرات مذہبی امور نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ارسال کردہ حج معاونین کی فہرست مسترد کردی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو 35 سرکاری ملازمین کی بطور معاونین سعودی عرب بجھوانے کی سفارش کی تھی۔

وزارت مذہبی امور نے تمام نام مسترد کرکے اپنی 32 رکنی فہرست بھجوا دی۔ وزارت مذہبی امور کی فہرست میں وفاقی وزیر حج و مذہبی امورمفتی عبدالشکور کے بھائی اور انکے دوست بھی شامل کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کے بھائی احمد منیر عرف پرسنٹیچ ایم پی اے ہاسٹل پشاورکے پیش امام ہیں۔ اس کے علاوہ سب ڈویژن بیٹنی کے اسسٹنٹ کمشنر، وزیرستان سے تعلق رکھنے والا ایجوکیشن محکمے کا ملازم امیر محمد اور مفتی عبدالشکور کے دیگر قریب ساتھیوں کو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کی سفارش پر مرتب معاونین کی فہرست میں خیبر پختونخواپولیس کے 11 اہلکار شامل ہیں صوبے سے جانے والے تمام معاونین کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلی بار کسی وفاقی حکومت نے صوبے کی فہرست مسترد کی ہے۔

مزید دیکھیں :   انتخاب کالعدم نہیں ہوا،حمزہ شہباز ووٹنگ تک وزیراعلیٰ ہیں،مریم اورنگزیب