ویمنز ون ڈے سیریز، پاکستان اور سری لنکا کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل کراچی میں کھیلا جائیگا، پاکستان کی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، پاکستان کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی سدرا امین کی سنچری اور فاطمہ ثنا کی چار وکٹوں کی بدولت پاکستان کی ٹیم نے 73 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ جس طرح کی کارکردگی اب تک ٹیم دکھا رہی ہے مجھے امید ہے کہ ہم سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہو نگی، ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کے ٹاپ آرڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میں چاہتی ہوں کہ اسی تسلسل کو آئندہ میچوں میں بھی جاری رکھا جائے

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف
مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

ادھر سری لنکا ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو کا کہنا ہے کہ ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کو ختم کرنے کیلئے تیسرے آخری ون ڈے میچ میں جیت حاصل کرنے کی کوشش کرینگی، ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ اور بائولنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔