حج معاونین کی فہرست مسترد

صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ارسال کردہ حج معاونین کی فہرست مسترد

ویب ڈیسک :وفاقی وزرات مذہبی امور نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ارسال کردہ حج معاونین کی فہرست مسترد کردی۔ صوبائی حکومت نے وفاق کو 35 سرکاری ملازمین کی بطور معاونین سعودی عرب بجھوانے کی سفارش کی تھی۔وزارت مذہبی امور نے تمام نام مسترد کرکے اپنی 32 رکنی فہرست بھجوا دی۔
وزارت مذہبی امور کی فہرست میں وفاقی وزیر حج و مذہبی امورمفتی عبدالشکور کے بھائی اور انکے دوست بھی شامل کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کے بھائی احمد منیر عرف پرسنٹیچ ایم پی اے ہاسٹل پشاورکے پیش امام ہیں۔ اس کے علاوہ سب ڈویژن بیٹنی کے اسسٹنٹ کمشنر ،وزیرستان سے تعلق رکھنے والا ایجوکیشن محکمے کا ملازم امیر محمد اور مفتی عبدالشکور کے دیگر قریب ساتھیوں کو کو بھی شامل ہیں ،یاد رہے ان سب نے مفتی عبدالشکور کیلئے ہر ناجائز کام میں معاونت کی ہے اور اب ان غلطیوں اور بدعنوانییوں کو سرکاری حج سے دھونا چاہتے ہیں ۔
مفتی عبدالشکور کا بھائی جو پرسنٹیچ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے انہوں نے پسماندہ علاقے کے فنڈ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا ہے وہ ہر چیز کو پرسنٹیج پر فروخت کرتا ہے ،اس کے علاوہ سب ڈویژن بیٹنی کے اسسٹنٹ کمشنر شکیل افریدی بھی کسی سے کم نہیں ہے وہ مفتی کیلئے ہر غلط کام میں معاون ثابت ہوئی ہے اور بیٹنی کے ترقیاتی پراجیکٹ کو جہیتوں میں بیدریغ تقسیم کئیے ہیں اور مفتی کی اشارے پر ناچتے ہیں، مفتی عبدالشکور مذکورہ بالا چہیتوں کو استعمال کرنے کے بعد آب ان کو سرکاری حج پر لے جارہے ہیں ۔
یاد رہے سرکاری حج سے ان کے سارے گناہ دھو دی جائینگے اور پھر حج کے بعد نئے سرے سے مفتی عبدالشکور کیلئے کرپشن میں اپنا کردار ادا کرے گے، وفاقی وزیر کی سفارش پر مرتب معاونین کی فہرست میں خیبر پختونخواپولیس کے 11 اہلکار شامل ہیں صوبے سے جانے والے تمام معاونین کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلی بار کسی وفاقی حکومت نے صوبے کی فہرست مسترد کی ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں مکان پر چھاپہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،1شخص جاں بحق