ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، ایلکس ہیلز نے چھکے چوکوں کی برسات کر ڈالی

انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلش ٹیم کے سابق اوپنر ایلکس ہلز نے تباہ کن بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سات وکٹوں سے فتح یاب بنا دیا، ڈربی شائر نے پہلے کھیلتے ہوئے نوٹنگھم آئوٹ لاز کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دیا ایلکس ہیلز اور ان کے اوپننگ پارٹنر جو کلارک نے پاور پلے کے پہلے ہی چھ اوورز میں 89 رنز سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھ دی، ایلکس ہیلز نے صرف 33 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز کھیلی جس میں بارہ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، ایک اور میچ میں یورکشائر وکنگز نے ڈرہم کی جانب سے دیا جانے والے 208 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، یورکشائر کے ایڈم لیتھ نے صرف 33 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویلی 39 گیندوں پر 75 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔دونوں کی دھواں دھار بیٹنگ نے ہدف 2.2 اوورز قبل ہی حاصل کرلیا۔

مزید دیکھیں :   نائلہ کیانی مناسلو چوٹی سر کر کے منفرد اعزاز کی مالکہ بن گئیں