منی لانڈرنگ کیس شہبازشریف حمزہ شہباز ضمانت

منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع

لاہور( ویب ڈیسک )شہبازشریف اورحمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی گئی ،ایف آئی اے نے وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کی استدعاکر دی ۔اس پر عدالت کا استفسارکیا کہ کیا ایف آئی اے کو ملزمان کی گرفتاری درکار ہے؟ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے، ملزمان کی گرفتاری درکار ہے۔
حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بدنیتی کی بنا پر مقدمہ بنایا گیا، حمزہ شہباز کے ذاتی اکانٹس میں کوئی رقم نہیں آئی، کہا گیا مشتاق چینی کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی، مشتاق چینی کو ملزم ہی نہیں بنایا گیا، مشتاق چینی کا اعترافی بیان بھی چالان میں نہیں لگایا گیا، سیاسی رہنما کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے کارروائی کی گئی، وکیل نے مزید کہا کہ ب چالان آگیا تو پھر گرفتاری کیوں ضروری ہے؟ چالان کے عد تفتیشی کا گرفتاری کا اصرار بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب