Peshawar Zalmi

پشاور زلمی کا زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان

ویب ڈسیک: پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان کردیا۔ چیرمین پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن چھ سے آٹھ جون تک آزاد کشمیر میں منعقد ہوگا ،ایونٹ کے انعقاد کا مقصد مدارس کے طلبا کو کھیلوں میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کی کوششوں کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہے۔ اس ایونٹ کے زریعے مذہبی ہم آہنگی اور امن کا پیغام بھی پوری دنیا میں جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوگی ۔ ان میں یوسی اسٹرائکرز، این سی ماوریک، کشمیر ٹائیگرز، ایچ بی ٹائٹنز، کوٹلی یونائیٹڈ، مظفر آباد تھنڈر، سی بی پیٹریاٹس اور سی ڈی چیلنجر شامل ہیں۔ اس سے قبل پشاور ،میران شاہ اور کوئٹہ میں زلمی مدرسہ لیگ کے تین ایڈیشن منعقد کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ