عمران خان

معیشت کمزور ہوتی گئی تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائیگی،عمران خان

دیربالا: (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے شہبازشریف آیا ملک تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے، عالمی اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ مائنس کر دی ہے۔

شہبازشریف نے آئی ایم ایف کے پہلے حکم پر ملک میں تاریخی مہنگائی کر دی، اس نے پٹرول، فضل الرحمان کی 60 روپے قیمت بڑھا دی۔ رات کے اندھیرے میں45 فیصد گیس کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

پٹرول،بجلی،گیس کی قیمتیں بڑھنے سے ساری چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔ شہبازشریف کہتے ہیں ہم بارودی سرنگیں بچھا کر گئے۔ اگر ہم نے حالات خراب کیے تھے تو پھر ہمیں ہی رہنے دیتے سازش کرکے کیوں ہٹایا۔

شہبازشریف کہتے تھے میں ملک کے حالات ٹھیک کردوں گا اب جب سازش کرکے اقتدار میں آئے ہو تو اِدھر اُدھر بھاگنے کے بجائے ذمہ داری لو اور حالات ٹھیک کرو۔ امپورٹڈ حکومت کے آنے سے معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف

یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اگر معیشت کمزور ہوگی تو ملکی سیکیورٹی بھی کمزور ہوجائےگی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے تصدیق کی کہ بیرونی مداخلت ہوئی۔ جو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں اُنھیں بیرونی مداخلت کو روکنا چاہئے تھا۔ موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں۔ ملک میں فوری نئے انتخابات کرائے جائیں تاکہ بیرونی قوتوں کے بجائے عوام فیصلہ کریں کون ملک کی قیادت کرےگا۔