صدرمملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بل واپس بھجوادیے

صدرمملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بل واپس بھجوادیے

اسلام آباد: (مشرق نیوز) صدرمملکت عارف علوی نے نیب اور الیکشن ترمیمی بل بغیر منظوری کے واپس کردیے۔ ترمیمی بل آئین کے آرٹیکل75 ون بی کے تحت دوبارہ غور کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوادیے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب

صدر مملکت نے بلز کی منظوری سے انکار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت نیب اور الیکشن ترمیمی بلز پر نظر ثانی کرے۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے ترمیمی بل پارلیمنٹ میں لانے سے قبل صدر مملکت کو آگاہ نہیں کیا۔ آئین کے آرٹیکل46 کے تحت وزیراعظم صدرمملکت کو قانون سازی سے باخبر رکھنے کا پابند ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے،نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ