ڈپٹی کمشنر پشاور

ڈپٹی کمشنر پشاور کےدفتر پر وکلاء کا دھاوا،توڑ پھوڑ

پشاور: (مشرق نیوز) وکلاء نے سرکاری چھٹی کے روز ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں وکلاء ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا مین گیٹ توڑتے ہوئے داخل ہوئے۔ وکلاء نے دفتر کے بورڈ اُکھاڑ دیے اور سی سی ٹی وی کیمرے توڑ ڈالے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صدر رات کے وقت مختلف فلنگ سٹیشن میں معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ دوران چیکنگ ایک وکیل نے اپنی گاڑی سے اتر کر بدتمیزی کی۔ وکیل نے غلط بیان دیا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپنی گاڑی میں پٹرول ڈالنا چاہتا تھا اور اس نے اسے روکا، سی سی ٹی فوٹیج سے واضح ہے کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی لائن سے دور کھڑی تھی اور وہ پٹرول بوتھ کی چیکنگ کر رہا تھا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی ڈیزل تھی جبکہ وکیل نے غلط بیانی کی کہ وہ پٹرول ڈالنے آئے تھے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی قیادت کا ایران کیخلاف جوابی کارروائی پر اتفاق نہ ہوسکا

وکیل اپنی گاڑی سے اتر کر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے پاس گیا اور بدتمیزی کی جب وکیل کو کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا گیا تو اس نے باوردی پولیس کے ساتھ ہاتھ پائی کی اور اپنا گریبان خود چاک کیا۔ جب وکیل کو گرفتار کیا گیا تو اس نے قانون کیوں ہاتھ میں لیا اور گرفتاری نہیں دی اور پولیس سے ہاتھ پائی کی۔

مزید پڑھیں:  خیبر باڑہ میں چھت منہدم ،3افراد جاں بحق، 6زخمی

وکیل کی اس حرکت اور دیگر وکلاء کو گمراہ کرنے اور ڈی سی دفتر پرسرکاری چھٹی کے روز حملہ کرنے پر سرکاری افسران و سٹاف میں سخت غصہ پایا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، کمشنر پشاور ڈویژن سے درخواست کی گئی ہے کہ حملے میں ملوث وکلاء کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انکوائری کمیٹی بنائی جائے اور جو بھی ملوث ہو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وکلاء کی اس حرکت پر پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس اور پی ایم ایس سروس یونین کا پیر کے روز صوبہ گیر ہرتال کا اعلان۔