ویمنز ٹی ٹوئنٹی انڈر 19 ورلڈ کپ

ویمنز ٹی ٹوئنٹی انڈر 19 ورلڈ کپ کوالیفائر ، نیپال کی پوری ٹیم 8رنز پر آئوٹ

ویمنز ٹی ٹوئنٹی انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے ایک انتہائی یکطرفہ مقابلے کے بعد نیپال کی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دیدی، نیپال کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مگر ان کا یہ فیصلہ اس وقت انتہائی غلط ثابت ہوا جب ان کی پوری ٹیم 8.1 اوورز میں صرف 8رنز پر ڈھیر ہو گئی ، چھ بیٹرز کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئیں جبکہ نیپال کی جانب سے بہترین سکور تین رنز رہا جو سنیہا ماہارا نے سکور کیا،

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود

متحدہ عرب امارات کی جانب سے مائیکا گوہر نے پانچ رنز دیکر دو جبکہ اندوجا ننداکمار نے تین رنز دیکر چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں یو اے ای کی اوپنرز نے مطلوبہ ہدف 1.1 اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، یاد رہے کہ جمعہ کے روز اپنے پہلے میچ میں نیپال کی ٹیم نے قطر کو 79 رنز سے شکست دی تھی نیپال نے قطر کیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے جبکہ جواب میں قطر کی ٹیم صرف38 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان