ماہرہ اور صبا

ماہرہ اور صبا نے ایک دوسرے کی تعریفیں کیوں کیں؟

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے صبا قمر کی نئی آنے والی فلم کملی کے بارے میں اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ صبا قمر کی نئی فلم کملی شاندار ہو گی اور میں دعا گو کہ یہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو،

ماہرہ خان نے ان خیالات کا اظہار صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی اپنی فلم کملی کے بارے میں پوسٹ پر کیا جس میں صبا قمر نے فلم اور اس میں اپنے کردار کے حوالے سے ایک طویل تحریر لکھی ہے، ماہرہ خان کی جانب سے نیک تمنائوں پر صبا قمر نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی جانب سے تعریف معنی رکھتی ہے، صبا قمر نے بھی اس موقع پر ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کی کامیابی کی دعا کی اور کہا کہ اس میں آپ کا کردار دیکھنے سے تعلق رکھے گا۔

مزید پڑھیں:  شراب پی کر گاڑی چلانے پر امریکی گلوکار جسٹن ٹمبرلیک کو سزا