Pakistan vs West Indies

ویسٹ انڈیز ٹیم کل پاکستان میں لیںڈ کرے گی

ویب ڈیسک: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی ون ڈے سیریز 8 جون سے ملتان میں شروع ہوگی سیریز کے لیے کمنڑی پینل کا اعلان کر دیا گیا۔

لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا پاکستان کرکٹ سکواڈ آج لاہورسے ملتان پہنچے گا۔ ٹریننگ کےدوران پلیئرز نےسارے شعبوں پرجم کرکام کیا ملتان میں شاہین تیاریوں کوفائنل ٹچ دیں گے۔ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیزکل پاکستان پہنچے گی۔ 7جون کو ہونے والے پریکٹس سیشن کے بعد ٹرافی کے ساتھ دونوں ٹیموں کے کپتان فوٹو سیشن کرائیں گے۔ پاکستانی بلے باز اور باولر سیریزمیں بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔ ملتان میں 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار فرائض سرا نجام دیں گے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کو ریاستی مہمان کا درجہ اور اسکے مطابق سیکیورٹی دی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر