load shedding

پشاورمیں بجلی لوڈشیڈںگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

ویب ڈیسک: پیسکو نے پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا۔

شہری علاقوں میں بجلی لوڈشیڈںگ کا دورانیہ 10 سے12 گھنٹے کر دیا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ 14 سے16 گھنٹے ہے۔ گلبہار، دلہ زاک، رنگ روڈ، ورسک روڈ، یونیورسٹی روڈ، صدر روڈ، نوتھیہ، گلبرگ اور دیگر علاقوں میں ہر 2 گھنٹے کے بعد 2گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ چمکنی، ہزار خوانی، ارمڑ، جھگڑا، ناصر پور سمیت دیگر علاقوں میں دن میں 4 مرتبہ ڈیڑھ سے دو تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کےبعد بجلی غائب رہتی ہے۔ گرمی کےموسم میں طویل لوڈشیدنگ نے عام شہریوں کی زندگی مشکل کر دی وہاں کاروباری حضرات بھی شدید مایوسی کا شکار ہوگئے ییں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ فی الفور بند کی جائے خصوصاً رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی