Bangladesh Fire

بنگلا دیش میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بنگلا دیش میں کمپنی میں آتشزدگی اور دھماکا کے باعث 16 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 170 سے زائد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کے ضلع چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلادیش کی مشترکہ کمپنی ’بی ایم کنٹینر ڈپو‘ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھماکا ہوا ۔ واقعے میں 16 افراد جھلس کر جاں بحق 170 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فائر سروس کے اہلکار بھی شامل ہیں پولیس اورفائر سروس کے اہلکار آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد زخمی افراد کو ہسپتال پہنایا دیا گیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ڈاکٹروں نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ پولیس حکام کےمطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم