آئرن لیڈی اور اظہر من الشمس

ویب ڈیسک :لاہور سے کپتان کو جو توقع تھی اس پر پانی پھیرنے والوں میں ایک سابق خزانچی بھی شامل تھے،جب ان کے کاندھوں پر آزادی مارچ کے لئے ذمہ داری ڈالی گئی تو عین موقع پر انہیں آٹے دال کا بھائو معلوم ہو گیا،سنا ہے جب ان سے جواب طلبی کی گئی کہ بندے کیوں نہیں نکال سکے تو ان کا جواب تھا فی بندہ پندرہ ہزار کی ڈیمانڈ کی گئی تھی اور ساتھ میں کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات اسکے علاوہ تھے،یہ سابق خزانچی امارت میں کسی سے کم نہیں ہیں،تاہم آٹے دال کا یہ بھائو وہ بھی نہ چکا سکے اور صرف اپنے ماتھے پر ایک آدھ لاٹھی پڑوا کر خود کو آزادی کے لئے خون بہانے والوں میں شامل کر لیا،اب اس مشہور آئرن لیڈی کی بھی سنیے جو اپنی گاڑی کا حشر نشر کروانے کے بعد شہ سرخیوں کی زینت بن گئیں،سنا ہے اس لیڈی ڈاکٹر نے گاڑی ایک دوست سے ادھار پر لی تھی،پنجاب پولیس کے ارادوں سے بے خبر ان کی دوست اب اپنی بے خبری پر رو رہی ہیں،گاڑی پر لاٹھی چارج جس بے دردی سے کیا گیا اس کے بعد مرمت پر20لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے کسی ورکشاپ کے استاد نے، ادھر اس جرمانے کو بھرنے کے لئے آئرن لیڈی اپنی دوست کا فون تک نہیں اٹھا رہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ریسکیو ٹیمیں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے متحرک