پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 261 رنز کا ہدف دیدیا، سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان چماری اتاپتو کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا ڈالے، چماری اتاپتو کے علاوہ ہرشیتھا ماداوی نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے انعم امین اور فاطمہ ثنا نے دو دو جبکہ ندا ڈار اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
