فرنچ اوپن فائنل

فرنچ اوپن فائنل، استاد اور شاگرد مدمقابل آگئے

پیرس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز فائنل آج کھیلا جائیگا، فائنل میں سپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ ناروے کے کیسپر روڈ سے ہوگا، رافیل نڈال ریکارڈ 14 مرتبہ فرنچ اوپن کا فائنل جیتنے کی کوشش کرینگے،

آج ہونے والے اس فائنل کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مقابلہ استاد اور شاگرد کے درمیان ہونے جا رہا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ استاد جیت کر باہر آتا ہے یا اس کا شاگرد کامیابی حاصل کرتا ہے، 23 سالہ کیسپر اکیس بار گرینڈ سلام جیتنے والے نڈال کی ٹینس اکیڈمی میں 2018 کے دوران ٹریننگ کرتے رہے ہیں اس حوالے سے کیسپر کا کہنا ہے کہ یہ فائنل دلچسپ ہوگا کیونکہ نڈال پہلی مرتبہ اپنے شاگرد کے مدمقابل آئینگے،

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر
مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

فرنچ اوپن کے فائنل میں پہلی مرتبہ پہنچنے والے کیسپر کا کہنا ہے کہ میں نے اس دن کا بہت انتظار کیا ہے اور بالآخر آج وہ دن آگیا ہے کہ میں اپنے استاد کیخلاف کورٹ میں اتروں گا یہ میرے لئے انتہائی خاص اور اعزاز کا مقام ہے، دونوں کے درمیان فرنچ اوپن کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔