گرینڈ ڈائیلاگ

وزیراعظم کی تمام سیاسی جماعتوں کو گرینڈ ڈائیلاگ کی دعوت

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں انڈس اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوں گے۔ ہمیں اپنی پسند اور ناپسند سے باہر نکلنا ہوگا اپنی ذات سے بالاتر ہوکر اپنی انا مارنا ہوگا اس وقت ملک کو گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنا ہو گی۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

وزیراعظم کا کہنا تھا کیا ہم نے 72 سال بعد بھی سبق نہیں سیکھنا کیا ہم نے صرف سیاست ہی کرتے رہنا ہے؟ قرض پر رہنے والا ملک کبھی زندہ رہے گا؟جانتا ہوں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے سابقہ حکومت نے تمام منصوبوں کو سیاست کی نذر کردیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے تین سال اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا حساب لینا ہے یا نہیں ، یا صرف مجھ سے حساب لینا ہے، میں اپنا ڈیڑھ ماہ کا حساب دینے کے لیے تیار ہوں۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا4اپریل کو ذوالفقار بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی