سوات کے پہاڑوں پر آگ

سوات کے پہاڑوں پر آگ لگنے کےواقعات پر انکوائری کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: سوات کے پانچ مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پر ڈپٹی کمشنر سوات نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔

انکوائری کمیٹی سوات کے پہاڑوں پر آگ لگنے کے واقعات کا جائزہ لے گی۔ انکوائری کمیٹی میں سپیشل برانچ، آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ انکوائری کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات اور ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد کارروائی کرنے کی سفارشات ارسال کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ دوسری طرف ڈی ایف وسیم خان کے مطابق زیادہ ترعلاقوں میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے، ریسکیو، پولیس، ضلع انتظامیہ، فارسٹ اہلکار، پاک ارمی اور مقامی لوگوں نے آگ بھجانے میں مدد فراہم کی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی