ویمنز ون ڈے سیریز، چماری کی سنچری، پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست

پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو93 رنز سے شکست دیدی، سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان چماری اتاپتو کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا ڈالے، چماری اتاپتو کے علاوہ ہرشیتھا ماداوی نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے انعم امین اور فاطمہ ثنا نے دو دو جبکہ ندا ڈار اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

جواب میں پاکستان کی ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام رہی اور پوری ٹیم 41.4 اوورز میں 167 رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ عمائمہ نے چالیس رنز کی اننگز کھیلی، سری لنکا کی جانب سے اوشادی رانا سنگھے، چماری اتاپتو نے دو دو جبکہ سگھندیکا کماری، انوکا راناویرا اور کاویشا دلیری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو کو سنچری سکور کرنے اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔پاکستان نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز دو ایک سے جیتی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان