فرنچ اوپن مینز سنگلز فائنل، استاد شاگرد پر بھاری پڑ گیا

فرنچ اوپن کے فائنل میں مینز سنگلز ٹائٹل کی جنگ میں بالآخر استاد نے اپنے شاگرد کو قابو کرلیا، رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کے کیسپر روڈ کو با آسانی چھ تین، چھ تین اور چھ صفر سے شکست دیکر اپنے کیریئر میں ریکارڈ 14 ویں بار فرنچ اوپن کا اعزاز جیتا، 36 سال ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کا یہ مجموعی طور پر 22 واں گرینڈ سلام اعزاز بھی ہے، اس کامیابی کے بعد سب سے زیادہ گرینڈ سلام اعزاز جیتنے والوں کی دوڑ میں انہوں نے اب راجر فیڈرر اور نووک ڈچکووچ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، گزشتہ سال نوواک کے ہاتھوں فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کھانے والے رافیل نڈال نے پیرس کے کلے کورٹ پر مجموعی طور پر ایک سو پندرہ میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک سو بارہ میں انہیں کامیابی ملی ہے، یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں رافیل نڈال نے آسڑیلین اوپن کا بھی اعزاز جیتا تھا اس طرح 2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نڈال اوپر تلے دو گرینڈ سلام اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں، 2010 میں نڈال نے فرنچ اوپن اور ومبلڈن اوپن جیتے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر