Foreign Office spokesperson

پاکستان کی نبی کریمﷺکی شان میں توہین آمیزریمارکس کی شدید مذمت

ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے دو سینئر عہدیداروں کی جانب سے حال ہی میں نبی کریمﷺ کی شان میں انتہائی توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کےمسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت سے توہین آمیز ریمارکس اور حضورﷺ کی شان پر حملہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ کن اور قابلِ عمل کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی جنتاپارٹی کی جانب سے ان افراد کے خلاف وضاحت کی کوشش اور تاخیر سے و نیم دلانہ تادیبی کارروائی سے مسلم دنیا کو پہنچنے والے درد اور اضطراب کو دور نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے مسلمان بھی بی جے پی کے دو عہدیداروں کے مکمل طور پر نفرت انگیز بیانات سے جتنے ناراض ہیں اس حقیقت کی کانپور اور ہندوستان کے دیگر حصوں میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشددسے عکاسی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں خطرناک حد تک اضافے پر بھی گہری تشویش ہے، ہندوستان میں مسلمانوں کو منظم طریقے سے بدنام کیا اور پسماندہ کیا جا رہا ہے، مسلمانوں کو ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں سلامتی کی مشینری کی مکمل ملی بھگت اور حمایت کے ساتھ بنیاد پرست ہندو ہجوم کے منظم حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔