جیلوں میں سرچ آپریشن

جیلوں میں سرچ آپریشن،قیدیوں سے موبائل فون ،لیپ ٹاپ برآمد

ویب ڈیسک :پشاور سنٹرل جیل سمیت صوبے کی دیگرجیلوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کئے گئے جس کے دوران قیدیوں سے منشیات اور موبائل فونز برآمد کرلئے گئے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران اہلکاروں اور قیدیوں میں ہاتھاپائی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،

ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل پشاورمیں پولیس ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن مکمل کرلیا ہے، اس دوران بعض قیدیوں سے موبائل فونزبرآمدکرلئے گئے ہیں جبکہ آپریشن کے دوران قیدیوں اور اہلکاروں کے درمیان ہاتھاپائی کیساتھ ساتھ منشیات اورلیپ ٹاپ برآمدگی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم پشاورجیل انتظامیہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں جبکہ جھگڑا دو گروپوں کے درمیان ہوا تھااوریہ مسئلہ حل کردیا گیا تھا،

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

ذرائع نے مزید بتایا کہ فورسز نے سنٹرل جیل پشاورکے خالد بلاک ،مسعود بلاک اوربیت الہدیٰ بلاک میں آپریشن مکمل کیا ہے ،کچھ روزقبل جیل میں چاقو کے وار سے قیدی زخمی ہوگیا تھاجبکہ گزشتہ ماہ فیروزنامی قیدی کی جانب سے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کابھی واقعہ پیش آیا تھا۔ سنٹرل جیل پشاور میں منشیات کے استعمال سے متعلق ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا۔اسی طرح ہری پوراورمردان جیل میں مشترکہ سرچ آپریشنز کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا